• news

ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی مسلسل دوسری بار بھارت کو دیدی گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)ہاکی کی عالمی فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی تنظیم نے ایک بار پھر ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے کو دیدی۔میزبان ہونے کی وجہ سے بھارت براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے۔ایونٹ 2023 میں ہوگا جس کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کریگی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے تاہم ایف آئی ایچ نے بھارت کو ترجیح دی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیئری ویئل کے مطابق میزبان ملک کے تعین میں آمدن کے مواقع کو بھی زیرغور رکھا گیا تھا۔ 2018 میں بھی ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں ہواتھا اس سے قبل 2010 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن