• news

ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے پولیس اہلکار نکواڑہ چوکی پر ڈیوٹی دینے کے بعد گھر جا رہے تھے۔ شہید ہونے والوں میں محمد بلال اور یوسف خان شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن