پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم دو ٹور میچ کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائیگا۔