• news

ہائیکورٹ نے سٹیزن پورٹل کو نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سٹیزن پورٹل کو نامعلوم درخواستوں پر کارروائی سے تا حکم ثانی روک دیا ہے۔ عدالت نے 20 نومبر کو وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سٹیزن پورٹل آئندہ تاریخ سماعت تک نامعلوم درخواستوں پر کارروائی نہ کرے۔ یہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے لہذا اس پر فریقین تفصیلی جواب جمع کرائیں۔ درخواست ڈاکٹر فاروق احمد رانا کی جانب سے دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا کہ سٹیزن پورٹل پر میرے خلاف نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئیں۔ نامعلوم درخواستوں پر مجھے انکوائری بھگتنا پڑ گئیںجس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن