• news

نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے نوکریا ں دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(آئی این پی) نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نابینا افراد کو نوکریاں دے دی جائیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نابینا افراد کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور اب پنجاب میں کل نابینا افراد کی تعداد 48 ہے، حکومت انہیں جونیئر آسامیوں پر نوکریاں دے رہی ہے تاکہ ان کے مطالبات پورے ہوسکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے مال روڈ پردھرنا دے رکھا ہیاور چیئرنگ کراس اور کلب چوک کو بلاک کر رکھا ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں ملازمتوں کے لیٹر نہیں مل جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن