سابق برازیلی صدر لولا ڑی سلوا کو رہا کر دیا گیا، شانداراستقبال
ریوڈی جنیرو(این این آئی)جنوبی امریکی ملک برازیل میں عدالت عظمی کے ایک تازہ فیصلے کی روشنی میں سابق صدر لولا ڈا سلوا کہ انیس ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جیل کے باہر ایک بڑے ہجوم نے سابق صدر کا شاندار استقبال کیا۔ سابق صدر اور کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات بد عنوانی کے ایک مقدمے میں دی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔ تاہم عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزمان کی حراست اسی صورت ممکن ہے جب جس عدالت میں کیس کی کارروائی جاری ہو، اس سے اعلی عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہوں۔ اعلی عدالت کے فیصلے سے مختلف جیلوں سے لگ بھگ پانچ ہزار دیگر افراد کی رہائی یقینی ہے۔