امریکی وزیرِ دفاع 13 نومبرکو 4 ایشیائی ممالک کا دورہ شروع کریں گے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپرآئندہ بدھ کو 4 ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کریںگے۔پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیرِ دفاع جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، فلپائن اور ویت نام کا 13کو دورہ کریںگے۔ وزیرِ دفاع سیئول میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب چون گیون دْو کے ساتھ ملاقات میں جنرل سکیورٹی آف ملٹری انفارمیشن ایگریمینٹ پر بات چیت کریں گے۔