• news

روس میں جوہری توانائی ،ترک اسلحہ‘عدم پھیلائو کے حوالے سے پانچویں کانفرنس شروع

ماسکو (اے پی پی) روس میں جوہری توانائی ، ترک اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے زیرعنوان پانچویں کانفرنس شروع ہوگئی ہے جو 11 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس تین روزہ کانفرنس میں دنیا کے40 ملکوں کی250 عالمی و سیاسی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔روس کی انرجی اور سکیورٹی مرکز کے سربراہ آنتون خلوپکوف نے جو اس کانفرنس کے میزبان ہیں ، کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ افسوس کہ ایٹمی سمجھوتہ کی حالت اچھی نہیں ہے۔خلوپکوف نے انٹرمیڈیٹ رینج کے ایٹمی میزائلوں سے متعلق معاہدے آئی این ایف کی منسوخی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹارٹ ٹو معاہدے اور شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے غیرمسلح کرنے کے لئے انجام پانے والے مذاکرات کا انجام بھی ابھی معلوم نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن