• news

غیرملکی سیاحوں‘ برطانوی شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے غیر ملکی سیاحوں اور برطانوی شہریوں کو دورہ پاکستان اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے غیر ملکی سیاحوں اور برطانوی شہریوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور سیاحت، خدمات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نفیس ذکریا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں علم ہو اور عالمی برادری پاکستان کی سیاحت سے لطف اندوز ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت، خدمات سمیت معیشت کے دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور برطانوی سرمایہ کاروں کو ان مواقع اور سرمایہ کاری پر حکومت کی پر کشش مراعات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن