• news

اردن، ترکی اور امارات نے عالمی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے: اقوام متحدہ

نیو یارک (نیٹ نیوز)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکی، اردن اور متحدہ عرب امارات نے لیبیا کو اسلحہ فراہم کر کے عالمی ادارے کی پابندی کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ان ممالک نے تواتر کے ساتھ عالمی پابندیوں کے منافی عمل کیا ہے۔ لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کو اسلحے کی فراہمی بارے رپورٹ اقوام متحدہ کے ماہرین نے مرتب کی ہے۔ یہ تینوں ملک لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کو ہتھیار فراہم کرتے رہے ہیں۔ شمالی افریقی ملک لیبیا آمر معمر القذافی کے زوال کے بعد سے شدید عدم استحکام اور خانہ جنگی جیسے حالات کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن