• news

اسفند ولی کی زیرصدارت اے این پی تھنک ٹینک کا اجلاس‘ رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کا فیصلہ

چارسدہ (آئی این پی) اسفندیار ولی خان کی صدارت میں اے این پی تھنک ٹینک کا اجلاس ولی باغ چارسدہ میں ہوا۔ آزادی مارچ اور ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آزادی مارچ کے حوالے سے رہبر کمیٹی کے تمام فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور آزادی مارچ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن