• news

لاہور ہائیکورٹ باراور لاہور بار کے امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ باراور اور لاہور بار کے امیدواروں کے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔وکلا ء امیدواروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، ہمارے مسائل کا حل جمہوریت کی مضبوطی سے وابستہ ہے، سیاسی جماعتیں وکلاء کے جمہوری طرزعمل کو اپنائیں۔ لاہور کی سیاسی اور سماجی شخصیت میاں رضوان اکبرنے لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار کے امیدواروں کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، عشائیہ میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدوارطاہر نصراللہ وڑائچ،چوھدری اختر پڈاامیدوار برائے سیکرٹری، لاہور ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوارجی اے خان طارق، ریحان احمد خان امیدوار برائے سیکرٹری لاھور بار ایسوسی ایشن اور دیگر امیدواروں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر نصراللہ، جی اے خان طارق اور دیگروکلاء امیدواروں نے کہاکہ جمہوری نظام جمہوری سوچ کے بغیرپائیدانہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن