• news

سفارتکاروں کو ہراساں کرنیکا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ کابل ٹیکنیکل کمیٹی پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری خارجہ پر مشتمل وفد کابل کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے اور دیگر معاملات پربات چیت کی گئی سفارتی ذرائع کے مطابق معاملے کے حل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ پاک افغان دو طریقہ تعلقات کے مختلف پہلو زیر غور آئے۔ پاک افغان تعلقات سمیت دیگر معاملات آگے بڑھانے پرا تفاق ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن