آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک فوج کی امن کوششوں کو سراہا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجہ سے ایرانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ایرانی سفیر کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ ایرانی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔