• news

اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے،فواد چوہدری

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر دو ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھا لیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کیخلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں یہ مناسب رویہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن