• news

زردار ی کی طبیعت شدید خراب،آصفہ کی ملاقات، بلاول بھی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی+خصوصی نمائندہ)پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذارئع نے بتایا بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد اپنے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کی صورتحال کے باعث آئے۔ گزشتہ روز انہوں نے پارٹی کے اسلام آباد میں موجود رہنمائوں اور وکلاء سے عدالتی معاملہ پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو کی اپنے والد سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ گذشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بیمار والد سے ہسپتال کی سب جیل میں ملاقات کی۔ پی پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی صحت کے حوالے سے حکومتی سلوک پر پی پی پی سخت ردعمل دینے کی طرف جائے گی ۔
سابق صدر آصف زردار ی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ آصف زردار ی کی طبیعت شدید خراب ہو چکی ہے ،انہیں ان کے ذاتی معالج سے علاج کرانے بھی نہیں دیا جارہا ،ان کی طبی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوگئی ہوں ۔منگل کو پمز ہسپتال میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اپنے والد کی موجودہ طبی حالت دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوگئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالتی احکامات کا انتظارکر رہے ہیں جبکہ ہماری درخواست ہے کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن