ریلوے حکام نوٹس لیں
مکرمی! آپ کی وساطت سے محکمہ ریلوے کے حکامِ بالا سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ریلوے کالونیوں میں ڈینگی کے پھیلائو میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ماہ قبل ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں میں دو ریلوے ملازم بھی تھے موجودہ وقت تقریباً بیس کے قریب مریض ڈینگی متاثرہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس کی خصوصی وجہ ریلوے میں ڈینگی ملازمین کی تعداد صرف دو ہے جو بطور ٹی ایل اے قلیل مدت کے لئے ڈیوٹی دیتے ہیں اور کالونی میں سپرے کے لیے جانے کی بجائے ڈی ایم او آفس میں ہی مصروف رہتے ہیں۔ وسیع و عریض ریلوے کالونی کے لیے کم از کم 15 ریگولر ملازمین کی ٹیم ہونا ناگزیر ہے تاکہ ہر گھر میں باقاعدہ ذمہ داری سے ڈینگی سپرے کیا جا سکے اور ایک عدد گھر بھی بغیر سپرے نہ چھوڑا جائے بلکہ سپرے ٹیم کے کام کو ذمہ داری سے سرانجام دینے کیلئے روزانہ چیک بھی کیا جائے۔ شکریہ! (محمد اسحاق غازی۔ لاہور)