• news
  • image

میانوالی میں فری انڈسٹریل زون قائم کیا جائے

مکرمی! ضلع میانوالی پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہے یہاں خام مال پہاڑوں سے ملک کے دیگر اضلاع میں جاتا ہے اور وہاں کارخانوں میں استعمال ہوتا ہے اس طرح ضلع میانوالی کی عوام کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع میں کوئی صنعت نہ ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان ہنر مند بے روزگار ہیں ضلع میانوالی کے پہاڑوں سے ہر قسم کی دھاتیں جپسم ، سلیکا سینڈ دوسرے ضلعوں میں جا رہی ہیں جو کہ دیگر اضلاع کی صنعتوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم کا ضلع انڈسٹریل زون سے محروم ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے التماس ہے کہ وہ ضلع میانوالی میں فری انڈسٹریل زون کے قیام کی منظوری دیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن