• news

زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما کو سابق صدر سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ آصف علی زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے اور سابق صدر مملکت سے ملاقات کی اجازت دینے کے مجاز کمشنر اسلام آباد ہیں۔ اس سے پہلے درخواست گزار کے وکیل عابد ساقی نے بتایا کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں لیکن جیل حکام ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ زیر علاج آصف علی زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن