کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اب جو کوئی اس کے علاوہ (راہ) ڈھونڈے گا تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے o اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں o اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں o اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں o یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے o پس کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ تیری طرف دوڑتے آتے ہیں o
سورۃ المعارج (آیت: 31 تا 36 )