ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق جو اندازے لگائے، وصولی اس سے کہیں زیادہ ہوئی: وزیر خزانہ
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) سے پہلے سال47 ارب ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے زکوٰۃ اور ٹیکس کی پہلی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ریکارڈ وقت میں ہوا اور اس نے ٹیکس کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زکوٰۃ نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی سے متعلق جو اندازے لگائے تھے وصولی اس سے کہیں زیادہ ہوئی۔ وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برسوں کے دوران قومی خزانے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے، تمام قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی کرکے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔