کویتی وزیر اعظم اور کابینہ نے استعفیٰ دے دیا
کویت سٹی ( نیٹ نیوز)کویتی وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحمد اور ان کی کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دیدیا ہے۔ امیر شیخ صباح الصباح ملکی پارلیمان کو تحلیل کرنیکا ارادہ نہیں رکھتے۔ خلیجی ملک میں طاقتور حکمران خاندان یا حکومتی عہدیداروں کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی صورت میں مستعفی ہو جانے کی روایت عام ہے۔