بلاول نے نئے انتخابات کی بات کر کے بی بی شہید کے فلسفے کی نفی کر دی: فردوس عاشق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نئے انتخابات کی بات کر کے بی بی شہید کے فلسفے کی نفی کر دی۔ بی بی شہید کا فلسفہ ’’جمہوری حکومتوں کو آئینی مدت پوری کرنی چاہئے‘‘ ہے آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت اور دوسری میں مخالفت کرتے ہیں۔ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب کہنے والوں کی عقل پر ماتم کیا جا سکتا ہے۔