سزا یافتہ مجرم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قانون یہی کہتا ہے کہ سزا یافتہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا، ن لیگ میں کچھ لوگوں نے یہ تاثر قائم کردیا ہے کہ سکیورٹی بانڈ دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم عدالتوں کے نواز شریف کو جرمانہ اور سزا دینے کے فیصلے کوتسلیم کررہے ہیں۔ ماضی میں عدالتیں اسحاق ڈار کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے پوچھتی رہی ہیں۔