• news

ابرار الحق 3 برس کیلئے چیئرمین ہلال احمر مقرر

اسلام آباد (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو چئیرمین ہلال احمر مقرر کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی۔ وزرات نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن