وزیراعظم کی کسی سرکاری یا غیر سرکاری مصروفیت کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کوئی سرکاری مصروفیت نہیں رکھی ،، عمران خان بنی گالا میں ہی موجود تھے ،تاہم ماضی میں آنے والی سرکاری چھٹیوں کے ایام کے برعکس گذشتہ روز خاموشی رہی اور ان کی کسی سرکاری یا غیر سرکاری مصروفیت کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ،وزیر اعظم چھٹی کے ایام میں کافی تعداد اجلاس منعقد کرتے تھے، وزیراعظم کو لاہور ہائی کورٹ کے میاں نواز شریف کے متعلق فیصلہ کے بارے آگاہ کیا گیا ،جس کے بعد ہی اٹارنی جنرل اور مشیر اطلاعات نے پریس کانفرنس منعقد کی اور حکومت کا موقف بیان کیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا۔