قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ‘نویں مرحلے کے تینوں میچز ڈرا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا نواں راؤنڈ مکمل ہو گیا۔کراچی میں بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ بلوچستان نے دوسری اننگز میں 7وکٹوں پر 257 رنزبنائے تھے کہ میچ کیلئے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ رضا حسن نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے دوسری اننگز 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آخری روز بلوچستان نے 5 رنز س دوسری اننگز کاآغاز کیا۔ 140 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ شہباز خان 69‘ داؤد خان 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن نے بلوچستان کے 293 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 7وکٹوںپر 293 رنز بنائے تھے۔ کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کا میچ بھی ڈراہوگیا۔ سندھ کی ٹیم 8وکٹوں پر 203 رنزہی بناسکی۔ سدرن پنجاب کی دوسری اننگز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔سدرن پنجاب کے علی عثمان نے میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ موسم کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ دوسری اننگز کا آغاز کرنیوالی خیبرپختونخوا نے بغیر کسی نقصان کے 60 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا کے 290 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 386 رنز بنائے تھے۔ عتیق الرحمٰن 129 اور عبداللہ شفیق 124 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔