• news

ایران: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے ہڑتال، ایک شخص ہلاک

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے کئی شہروں میں گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایران کے کئی اور شہروں میں بھی مظاہرین نے ٹریفک روک کر احتجاج کیا۔ چند دیگر شہروں میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر حکومتی فیصلے کے خلاف آواز بلند کی۔ جمعہ پندرہ نومبر کو تہران حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کے علاوہ کوٹہ بھی مقرر کر دیا تھا۔ تہران حکوات نے پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لٹر سے بڑھا کر 15 ہزار ریال فی لٹر کر دی ہے۔ یہ قیمت 12.7 امریکی سینٹ کے برابر بنتی ہے۔ ساتھ ہی اس قیمت پر ہر پرائیویٹ کار کو مہینے میں زیادہ سے زیادہ صرف 60 لٹر پٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اگر اس سے زائد پٹرول خریدا گیا، تو قیمت 30 ہزار ریال فی لٹر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن