شیخ رشید پاکستانی سیاست کے شیخ چلی، زرداری کی پلی بارگین کا شوشہ چھوڑ دیا: نفیسہ خان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید پاکستانی سیاست کے شیخ چلی ہیں کہنے کو کچھ نہیں ملا تو آصف علی زرداری کی پلی باگرین کا شوشہ چھوڑ دیا آصف علی زرداری نے تو طبی بنیادوں پر ضمانت لینے سے انکار کر دیا ہے۔ شیخ رشید ہوش کے ناخن لیں اور اپنی گستاخ زبان کو قابو میں رکھیں آصف زرداری عمران خان حکومت سے کوئی بھی درخواست نہیں کریں گے نیب ابھی تک آصف علی زرداری کیخلاف ریفرنس تک دائر نہیں کرسکا۔ آصف زرداری کو قید رکھ کر تفتیش کے نام پر ان کی صحت سے کھیلا جا رہا ہے۔