• news

نوازشریف واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے: امیر مقام

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ سو فیصد دعوے سے کہتا ہوں کہ نواز شریف علاج کے بعد ملک میں واپس آئیں گے اور اپنے خلاف بنائے گئے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جب نواز شریف کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تو اس وقت وہ اپنی بیمار اہلیہ کے پاس لندن میں موجود تھے۔ کیا اس وقت انہوں نے کوئی شورٹی بانڈ دے رکھا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملک میں واپس آئے اور جیل میں گئے۔ نواز شر یف کا ماضی سب کے سامنے ہے، ان کی سب سے بڑی گارنٹی 22کروڑ عوام اور ان کی اپنی جماعت ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ نواز شریف واپس نہ آئیں لیکن وہ پھر بھی اپنے ملک میں واپس آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن