اجمل خٹک کی بیٹی کو قتل کرنے والا ذہنی مریض بھائی پشاور جیل کے مینٹل ہسپتال میں پراسرار طور پر ہلاک
نوشہرہ کینٹ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرحوم صدر ممبرقومی اسمبلی اور پشتو زبان کے معروف شاعر اجمل خٹک کی بیٹی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے والا ذہنی مریض بھائی سینٹرل جیل پشاور مینٹل ہسپتال میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ عدالت کے حکم پر سینٹرل جیل پشاور کے مینٹل ہسپتال میں 2 نومبر سے زیرعلاج تھا۔ پولیس کے مطابق یکم نومبر2019کو مقتولہ بڑی بہن درشہوار بی بی میروس خٹک کو کھانا اور کپڑے دینے گئی تو ذہنی مریض چھوٹے بھائی میروس خٹک نے کمرہ بند کر کے بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتاردیا۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے میروس خٹک کی تدفین اکوڑہ خٹک میں کردی گئی۔