• news

ہزاروں جیل ملازمین کئی برسوں سے نئے سکیلز سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر) جیل خانہ میں کروڑوں روپے لگا کر مانیٹرنگ کا نیا شعبہ بنانے بنانے کیلئے سول بیوروکریسی کے افسران متحرک ہیں جبکہ جیل کے ہزاروں جیل ملازمین کئی برسوں سے نئے سکیلز سے محروم چلے آرہے ہیں،تفصیل کے مطابق سول بیوروکریسی نے پنجاب پولیس میں اختیارات کے حصول کی کوشش میں ناکامی کے بعد اب جیل خانہ پر حملہ کر دیا ہے اور اپنے افسران کی یہاں تعیناتیوں کے لیے نیا قانون بنوا کرمانیٹرنگ کا علیحدہ شعبہ بنوانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جیل خانہ۔ کے ذرائع کے مطابق اس میں انہیں چند سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے،نیاقانون پاس کر کے افسران اپنے پنجاب میں تعیناتیاں رہنے کیلئے سازش کر رہے ہیں جن پر اربوں روپے کے اخراجات آنے ہیں ،دوسری طرف پنجاب بھر میں صرف جیل وارڈرز کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے جنہیں ابھی تک ہے سکیل ری وایز نہیں ملے جبکہ ان پر اخراجات صرف پانچ کروڑ کے لگ بھگ ہیں۔ وارڈرز سکیل پانچ میں کم کر رہے ہیں جبکہ پولیس والوں میں کانسٹیبل جو سکیل سات بہت پہلے مل چکا ہے ،پنجاب پولیس کو دس سال پہلے ڈبل تنخواہیں دی جا رہی ہیں ،اسی طر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کے عہدہ پر مقابلے کا امتحان پاس کر کے آنے والے افسران بروقت ترقیاں نہ ہونے کی وجہ سے نالاں ہیں اور محکمہ چھوڑ کر جا رہے ہیں اب انکی تعداد منظور شدہ سیٹوں سے آدھی رہ گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن