عوام کو بجلی فراہمی میں کوتاہی بر داشت نہیں کی جائیگی:حفیظ خان
شیخوپورہ+مریدکے (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)عوام کو بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی اوور ریڈنگ ،بل کی زیادتی کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں لیسکو کے اہلکار دن رات اپنی جانوں پر کھیل کر صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار قائم مقام ایس ای لیسکو شیخوپورہ محمد حفیظ خان نے سرکل آفس میں کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قائم مقام ایکسین سٹی نعیم احسن کنگرا ،ڈی ڈی ٹی شفقت اللہ ورک ،ڈپٹی مینیجر آپریشن رورل ڈویژن محمد انور وٹو ،ڈی سی ایم شہزاد حنیف آر او سٹی محمد زاہد ،ایس ڈی او توصیف ارشد ،سرفراز شاہ ،وارث شاہ ،عمران مبشر ،سپریٹنڈنٹ انصر ندیم ،سرکل چیئرمین رانا محمد شفیق ،جنرل سیکرٹری محمد انور واہگہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ایس ای محمد حفیظ خان نے بتایا کہ کھلی کچہری میں 35 صارفین تشریف لائے زیادہ تر صارفین بلوں کی اقساط اور تاریخ بڑھانے والے تھے جن کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جا ری کیے گئے ۔