• news

اسد قیصر ‘بابر اعوان میں ٹیلیفونک رابطہ، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پرگفتگو

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسد قیصر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بطور اسپیکر قومی اسمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا ان کا فرض ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانیکی اجازت دی گئی ہے، حکومت عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول کرتے ہوئے عمل کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن