• news

پیپلز پارٹی کسی بھی ان ہاؤس تبدیلی کو سپورٹ کریگی‘ پارٹی ذرائع

اسلام آباد (شفقت علی‘ نیشن رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم عمران خان کیخلاف کسی بھی ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت کریگی۔ ذرائع کے مطابق بھٹو خاندان کی ایک قریبی شخصیت نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے ایک آئینی راستہ ہو گا اور اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایسی کوئی کوشش ہوئی تو پیپلز پارٹی کی قیادت اسکی حمایت کرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق شخصیت نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ ایسی کوئی کوشش غیرجمہوری قوتوں کی جانب سے تو نہیں کی جا رہی کیونکہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری حکومت کے خاتمے کی کسی بھی غیر جمہوری راستہ اختیار کرنے کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی قیادت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں پھر بھی انہیں ہٹانے کیلئے کسی غیر جمہوری منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

ای پیپر-دی نیشن