ڈی آئی خان‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی عبدالغفار کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ درابن کے اے ایس آئی عبد الغفار تھانے کے ساتھ ہی ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے اور وہ اپنے کمرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے کمرے میں فائرنگ کر دی۔مقتول عبدالغفار کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔واضح رہے کہ عبدالغفار اس سے پہلے مختلف مقامات پر تفتیشی افسر رہ چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزمان نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا جبکہ رواں ماہ کے آغاز پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی فائرنگ کر کے 4پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا۔