کراچی: ڈیفنس سے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چند کی بیٹی کی لاش برآمد
کراچی (نیٹ نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پنجاب اسمبلی کے رکن کی جواں سالہ بیٹی کی نعش برآمد کی گئی۔ گزری پولیس کے مطابق 19 سالہ شفا ممتاز چند کی نعش ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت پر واقع ان کے گھر سے برآمد کی گئی۔ شفا کو کلفٹن میں ساؤتھ سٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخموں کے کوئی نشان نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متوفی پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز چند کی صاحبزادی تھیں۔