• news

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما 25 سے 27 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمایندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ میکسما صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ترجمان نے بتایاکہ ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن