اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ٹیموں کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی قواعدوضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو مرحلہ وار بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کی منظوری سے ٹورنامنٹ میں شریک تمام 64کلبوں کے کپتانوں کو مرحلہ وار بریفنگ کے لئے بلایاجائے گا ۔اس سلسلے میں آج 18نومبر ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل گولڈن سٹارکرکٹ کلب ،لاہور جم خانہ ،غازی آباد جم خانہ ،باغبانپورہ گرینز،راجہ کلب ،ظریف میموریل ،ینگ مغل پورہ جم خانہ اور گلبر ایگلٹس کلب کے کپتانوں کو بریفنگ دی جائے گی ۔