• news

سخت جدو جہد کاسامنا ‘سندھ کی ٹیم میں کوئی اختلاف نہیں: اعظم خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی میں سیون راونڈز کے اختتام پر پوائنس ٹیبل پر چھٹے اور آخری نمبر پر موجود سندھ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں تناؤ کی خبریں بے بنیاد ہیں، یہاں ٹیموں کو بیٹنگ‘بائولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں ان کی ٹیم کو سخت جدوجہد کا سامنا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کھلاڑی جان بوجھ کر خراب کھیل رہے ہیں، یا پھر ڈریسنگ روم میں کسی قسم کا تناو ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری ٹیم میں اسد شفیق، کاشف بھٹی اور عابد علی شامل نہیں، وہ قومی ٹیم کے ہمراہ آسڑیلیا میں ہیں، ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کا بھی فرق پڑا ہے۔تاہم وہ ڈومیسٹک ٹی 20 سے یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہے، وہ غیر ضروری طور پر کھلاڑیوں کیساتھ ڈانٹ ڈپٹ کر رہے ہیں۔ انہیں علم نہیں کہ ان باتوں کو پیش کر کے کسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ان کا کام صرف اس حوالے سے وضاحت پیش کرنا تھا، اور اپنی ٹیم کے بارے میں انھیں کوئی خدشات نہیں۔ سب کھلاڑی ان کیلئے ایک جیسے ہیں، اور انھیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ٹیم مشکل میں ہے، اور آخری تین میچ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ان فٹ میر حمزہ کی جگہ عمر خان اور رمیز عزیز کی جگہ جامد علی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن