بلائنڈ کرکٹ ‘بد ر منیر کی سنچری ‘پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بلائنڈ ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔عجمان میں منعقدہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جارحانہ آغاز کیا،محسن خان 14اور ریاست خان 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے بدر منیر کا بیٹ رنز اگلتا رہا،انیس جاوید نے 78کی اننگز کھیلی،ثناء اللہ صرف4 رنز بناپائے، بدرمنیر172پرناٹ آؤٹ رہے۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے۔313 رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن استحکام کو ترستی رہی،صرف ناتھا فوئے(2) اور سام مرے 22 ہی کچھ مزاحمت کرپائے،بدر منیر اور محسن خان 2،2، شاہ زیب اور فخرعباس ایک ایک شکارکرنے میں کامیاب ہوئے۔انگلش ٹیم 101رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ بدر منیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کو سیریز میں4-0 سے برتری حاصل ہوگئی۔