بدزبانی کی سزا، جیمز پیٹنسن پاکستان کیخلاف آسٹریلوی سکواڈ سے آئوٹ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک میچ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بدزبانی پر جیمز پیٹنسن کو معطل کردیا ہے جس بعد اب وہ پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیسر جیمز پیٹنسن کے جرم کی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم اتنا ضرور آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وکٹوریا اور کوئنز لینڈ کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران حریف کھلاڑی کے ساتھ بدزبانی کی ہے، جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے اور اب پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔جیمز پیٹنسن کا کہنا ہے کہ میچ کی گرما گرمی میں ہونے والی حرکت پر معذرت خواہ ہوں، افسوس ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پاں گا لیکن قوانین سب کیلئے ہیں، اپنی غلطی اور سزا کو قبول کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے لیے جیمز پیٹنسن اور مچل سٹارک میں سخت مقابلہ تھا، دیگربائولرز جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور ناتھن لیون کی جگہ پکی نظر آرہی ہے،اب جیمز پیٹنسن کی معطلی نے مچل سٹارک کا راستہ صاف کردیا ہے۔