• news

کابینہ میں توسیع ، ردوبدل، اسد عمر منصوبہ بندی ، خسروبختیار پٹرولیم وزیر ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسد عمر کو منصوبہ بندی اور سپیشل انشیٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خسروبختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت پر کہا ہے کہ کوشش بھرپور ہو گی کامیابی کا فیصلہ اﷲ تعالیٰ کرتے ہیں۔ میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے ’’بنے گا نیا پاکستان‘‘ خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ منصوبہ بندی و ترقی کی وزارت سی پیک کی وجہ سے بہت اہم ہے۔ سپیشل انیشیٹو کے بارے میں وزیراعظم ہی بتائیں گے۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ ملک میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن