• news

بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے عہد کے آخری ایام میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعے پر نو نومبر 2019 کو حتمی فیصلہ سنایا۔جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے بینچ نے کہا کہ 70 سال قبل 450 سال قدیم بابری مسجد میں مسلمانوں کو غلط طریقے سے عبادت کرنے سے روکا گیا تھا اور یہ کہ 27 سال قبل بابری مسجد کو غیر قانونی طور پر منہدم کیا گیا تھا لیکن انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن