• news

شجاعت سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات، خیریت پوچھی، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری Mr. Mohammad Raza Nazeri نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں اسلامی برادر ممالک ہیں جو مذہب و ثقافت کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن