• news

قومی کرکٹ ٹیم کی برسبین میں پریکٹس‘ پہلا معرکہ پرسوں سے شروع ہوگا

برسبین(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے گابا برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی۔قومی ٹیم نے تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور مختلف شعبوں میں خامیاں دور کرنے کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے بہترکمبی نیشن تشکیل دینے کی بھی کوشش کی۔ کوچ مصباح الحق کی توجہ دورے میں اب تک ناکام پلیئرز پر مرکوز ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین کے گابا کرکٹ گرائونڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری شروع کر دی۔ دومیچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات اکیس نومبرسے گابا میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کبھی نہیں جیت سکا۔ دوسرا ڈے نائٹ میچ انتیس نومبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ دو پریکٹس میچز میں اسد شفیق نے دو سنچریز بنائیں۔ بابراعظم نے سنچری اور ففٹی اسکور کی شان مسعود نے بھی دونصف سنچریاں بنائیں۔ کوچ مصباح الحق کی توجہ اب تک پرفارم نہ کرنے والے بیٹسمینوں پر مرکوز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن