• news

ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ آج سے لاہور میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ 2019ء آج سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ارجنٹائن کے سفیر پہلے میچ سے قبل کریں گے۔ چھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں چار بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔ جن میں میجک ریور، گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی، آدم جی انشورنس اور پلاٹینیم ہومز کی ٹیمیں شامل ہیں۔آج بروز منگل پہلا میچ گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی اور پلاٹینم ہومز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ میجک ریور اور آدم جی انشورنس کے ساتھ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن