• news

سٹیفن سٹپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) یونان کے سٹیفن سٹپاس نے اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو شکست دی۔ ارینا ٹو لندن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونان کے سٹیفن سٹپاس نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، پہلے سیٹ میں 6-7 سے شکست کے بعد سٹپاس نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 6-2 اور 7-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن