سونا 450 روپے سستا، 85700 کا تولہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا
لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا اور ایک تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کم ہو گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو پچاس روپے کی کمی سے پچاسی ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں دس ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 155 روپے 35 پیسے رہ گئی تاہم یورو کی قدر 69 پیسے بڑھ کر 171 روپے 88 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر ایک روپے 20 پیسے بڑھ کر 201 روپے 29 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 155 روپے 40 پیسے برقرار رہی۔