• news

ملعون ڈچ سیاستدان گیرٹ ویلڈرز کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام پاکستانی نوجوان کو 10برس قید

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈچ عدالت نے اسلام مخالف ملعون سیاستدان گیرٹ ویلڈرز کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام پر پاکستانی نوجوان کو 10سال قید کی سزا سنا دی۔ اس نوجوان نے گیرٹ ویلڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مقامی میڈیا نے جنید کے نام سے شناخت کی، فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد دی ہیگ میں ٹرین سٹیشن سے اگست 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فیس بک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں جنید کا کہنا تھا کہ وہ گیرٹ ویلڈرز کو جہنم واصل کرنا چاہتا ہے اور دیگر افراد پر اس سلسلے میں اس کی مدد کرنے پر زور دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن